خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69807

طالبات، طالبعلمی کے آغاز ہی میں تبلیغ شروع کر دیں
شبستان نیوز : حجت الاسلام و المسلمین استاد محسن قرائتی نے کہا ہے کہ جدید نسل اس مملکت کا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلم حضرات معاشرے کا سب سے زیادہ سرمایہ دار طبقہ ہوتے ہیں، کیونکہ جدید نسل کا دماغ ان کے اختیار میں ہوتا ہے۔ مبلغین بھی معلمین کی طرح جدید نسل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

قم سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

حجت الاسلام و المسلمین استاد محسن قرائتی نے آج جامعہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) قم المقدسہ میں اپنے درسِ اخلاق میں کہا کہ طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ طالبعلمی کے آغاز ہی میں تبلیغ شروع کر دیں۔

مفسر قرآن حجت الاسلام و المسلمین استاد محسن قرائتی نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ طلاب کو چاہیے کہ جب وہ تبلیغ کے لیے جائیں اور اس  کی منصوبہ بندی کریں تو بچوں اور نوجوانوں کے لیے شہید مطہری کی کتاب ’’داستانِ راستان‘‘ اور اس جیسی مفید کتابوں سے استفادہ کریں۔ [یاد رہے کہ شہید مطہری کی کتاب ’’داستانِ راستان‘‘ کا اردو زبان میں ’’سچی کہانیاں‘‘ کے عنوان سے ترجمہ ہو چکا ہے۔]

انہوں نے  اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ طالبعلمی کے آغاز ہی میں تبلیغ شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم دین کے الفاظ کا اثر سامعین اور مخاطبین پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ طالبعلموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی طالبعلمی کے آغاز ہی میں تبلیغ کا کام شروع کر دیں تا کہ زمانہ گزرنے  کے ساتھ ان کے فن تبلیغ میں بھی پختگی آ جائے اور وہ ایک توانا اور برجستہ خطیب اور مبلغ بن سکیں۔

663418

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں