خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69808

امریکی صدر کے توہین آمیز الفاظ نے عالمی استعمار کے شیطانی چہرے سے نقاب ہٹا دیا
شبستان نیوز : جمہوری آذر بائیجان میں ایرانی طلباء کی اسلامی انجمن نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز الفاظ کی سختی سے مذمت کی ہے۔ انجمن کی طرف سے جاری بیان میں انجمن نے کہا ہے کہ امریکہ کے بے وقوف اور ہٹ دھرم صدر ٹرامپ کی طرف سے ایرانی حکومت و عوام کے خلاف دیے جانے والے بیانات سے ایک دفعہ پھر عالمی استعمار کا شیطانی چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔

آستارا سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

جمہوری آذر بائیجان میں ایرانی طلباء کی اسلامی انجمن نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز الفاظ کی سختی سے مذمت کی ہے۔ انجمن کی طرف سے جاری بیان میں اس آیت کو پیش کیا گیا ہے: وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ (ہود؛ 113) ’’اور جنہوں نے ظلم کیا ہے ان پر تکیہ نہ کرنا ورنہ تمہیں جہنم کی آگ چھو لے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست نہ ہو گا پھر تمہاری کوئی مدد بھی نہیں کی جائے گی۔‘‘

انجمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے بےوقوف اور ہٹ دھرم صدر کی طرف سے ملت ایران  کی جو توہین کی گئی ہے، اس سے امام خمینی  کا یہ جملہ حقیقی طور پر آشکار ہو جاتا ہے جس میں انہوں نے امریکا کو شیطانِ بزرگ کہا تھا۔

انجمن نے امریکی صدر کے واہیات بیانات کی سختی سے مذمت کی ہے۔

663425

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں