خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Wednesday, October 18, 2017 خبر کوڈ : 69813
آیت اللہ نوری ہمدانی:
امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایران اور چھ سپر پاورز کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ انتہائی حساس مسئلہ ہے خداوند عالم فرماتے ہیں کہ ظالموں پر اعتماد نہ کریں انہوں ںے کہا ہمیں توجہ کرنی چاہئے کہ ظالموں پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے 18 اکتوبر 2017 کو مسجد اعظم قم میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں علماء کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا علماء کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں اور خداوند عالم نے ان سے عہد لیا ہے کہ وہ ظلم اور ظالموں کے خلاف آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ایک عالم ظلم کے خاتمے اور مظلوموں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا اسلام ظلم کے مخالف ہے اس لئے ظلم کا راستہ روکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے ایرانی جوہری معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جوہری معاہدہ ایک حساس مسئلہ ہے؛ خداوند عالم کا ارشاد ہے کہ ظالموں پر اعتماد نہ کرو اور ہمیں بھی ظالموں پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکی صدر نے جوہری معاہدے کو قبول کرنے کے باوجود ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں ہمیں اس مسئلے پر توجہ دینی چاہئے۔

663343

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں