سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Wednesday, October 18, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
69814 |
آیت اللہ جعفر سبحانی:
جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے 18 اکتوبر 2017 کو مسجد اعظم قم میں اصول فقہ کے درس خارج کے آغاز میں امام موسی کاظم(ع) سے منقول ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو شخص جوانی میں علم و دانش حاصل کرے گا اس کا علم پتھر پر نقش کی طرح ہوگا اور جو شخص بڑھاپے میں علم حاصل کرے وہ پانی پر نقش کی طرح ہے۔
آیت اللہ سبحانی نے کہا جوانی میں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں اور تالیف و تصنیف پر وقت صرف کرنا چاہئے اور جوانی میں مطالعہ اور علمی مباحثے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے کیونکہ جوان کا علم انسان کیلئے روشن چراغ کی طرح ہے۔
663342