خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Friday, October 20, 2017 خبر کوڈ : 69830

بحرین کی ہیومن رائٹس آرگنائزیشنزکا عالمی برادری سے قیدیوں کی نجات کا مطالبہ
خبررساں ایجنسی شبستان : بحرین کی کچھ ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز نے ریڈ کراس اوراقوام متحدہ کے رپورٹروں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ آل خلیفہ کے سپاہیوں کےحملوں کو روکنے اورقیدیوں کی خطرناک صورتحال کا جائزہ لینےکےلیےاس ملک کی جیلوں کا وزٹ کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالمنار کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ بحرین کی انسانی حقوق کی پانچ تنظیموں نےریڈ کراس اوراقوام متحدہ کے رپورٹروں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ  بحرین کی جیلوں میں قید قیدیوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے جیلوں کا وزٹ کریں۔

ان تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیانیےمیں ہیومن رائٹس کونسل کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہےکہ  وہ تمام جیلوں میں بغیرکسی شرط کے داخل ہونے اورتمام قیدیوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے اوربین الاقوامی نگرانی کوتیز کرنے کے لیے قیدیوں سےگفتگو کرنے کی اجازت کے لیے بحرینی حکومت پردباو ڈالیں۔

بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے اس بیانیےمیں بین الاقوامی قوانین کے احترام اور غیرانسانی سزاوں اورشکنجوں کا مقابلہ کرنے کے معاہدے اورقیدیوں کےحقوق کا احترام کرنےکی ضرورت پرزوردیتے ہوئےعالمی برادری اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کو بند کروانے اوران کی فوری رہائی  کے لیے بحرینی حکام پردباو ڈالیں۔

اس بیانیے میں اس بات پرزوردیا گیا ہے کہ اس وقت قیدیوں کی تعداد چارہزارسے تجاوزکرگئی ہوئی ہے کہ جن میں بارہ عورتیں ہیں اورموصولہ معلومات کے مطابق تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔

663651

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں