خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Friday, October 20, 2017 خبر کوڈ : 69833
حجۃ الاسلام مصطفیٰ ذوالفقاری:
قرآن کریم سے دوری، معاشرے کی تمام کمزوریوں کا سرچشمہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ مرکزی کے مساجد سنٹرزکے مرکزی آفس کےانچارج نے کہا ہے کہ قرآن کریم سے دوری معاشرے کی تمام کمزوریوں کا سرچشمہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اراک کی رپورٹ کے مطابق ایران کےصوبہ مرکزی کے مساجد سنٹرزکےمرکزی آفس کےانچارج حجۃ الاسلام مصطفیٰ ذوالفقاری نے 20 اکتوبرکو حضرت ابوالفضل (ع) نامی مسجد میں مدھامتان نامی قرآنی مقابلوں کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ قرآن کریم ہدایت کی کتاب اوربشریت بالخصوص جوان نسل کے لیے بہترین راہنما ہے اورمسجدی جوانوں کے لیے اس الہی کتاب سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ مدھامتان قرآنی مقابلوں کےانعقاد کا مقصد صوبےکی مساجد میں قرآنی صورتحال کا جائزہ لینا ہے کہ اس کے ذریعے مسجدی جواںوں کے کمزوراورقوی پوائنٹ کا پتہ چلتا ہے۔

حجۃ الاسلام ذوالقفاری نےکہا ہےکہ قرآن مجید کے شفابخش نسخے کے ذریعے ہی معاشرے کے اندرموجود بیماریوں کا علاج ممکن ہے اورجو لوگ، علم اورروحانیت کے حصول کے درپے ہیں قرآن ان کے لیے قابلیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انسان کو اپنے حالات اوراپنی زندگی کو قرآنی آیات کے مطابق ڈھالنا چاہیےکیونکہ یہ آیات انسان کو زندگی گزارنے کےاصولوں کی تعلیم دیتی ہیں۔

انہوں نےکہا ہے کہ مدھامتان نامی قرآنی مقابلے قرآنی معرفت، قرآنی آرٹس اورقرآن کریم کے نورانی ماحول سے آگاہی کا بے نظیرموقع ہے اوریہ مقابلے جوان نسل کی تربیت پربہت زیادہ موثرواقع ہوسکتے ہیں۔

663664

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں