خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Friday, October 20, 2017 خبر کوڈ : 69838

شامی فوج کو داعش کے ٹھکانوں سےاسرائیلی ساخت کا اسلحہ ملا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: شامی فوج کے لشکروں کو دیرالزورکےجنوب مشرق میں واقع المیادین شہر میں موجود دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں سےاسرائیل کا بنایا ہوا اسلحہ ملا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے(سانا) کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے کمانڈروں نے المیادین شہرمیں اسلحہ کی بہت بھاری مقدارکے دریافت کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ٹھکانوں سے انواع واقسام کا اسلحہ ملا ہے کہ جن میں اسرائیل کے توسط سے بنائے گئے ہتھیاربھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ نیٹو، بعض عربی اوریورپی ممالک کے توسط سے بنایا گیا اسلحہ بھی موجود تھا۔

شامی فوج کے دستوں نےکئی مرتبہ دہشتگرد اورتکفیری گروہوں کے ٹھکانوں میں صہیونی حکومت کے بنائے ہوئے ہتھیارملے ہیں کہ چند روز قبل حمص کے مشرق میں واقع علاقے(جب الجراح) میں اسرائیل کے بنے ہوئے ہلکے اوربھاری ہتھیاربھی ملے ہیں۔

ایک کمانڈرنےکہا ہے کہ ان ہتھیاروں میں زرہ ، توپیں اور155ملی میٹرنامی گولیاں بھی ملی ہیں کہ جن پرنیٹوفوج کا نام لکھا ہوا تھا اوریہ2011ء میں شام میں دہشتگردی کی جنگ کے آغاز سے مربوط ہیں۔

شامی فوج کے دستےاتحادی فورسزکے تعاون سےاس مہینے کی چودہ تاریخ کوالمیادین شہرپردوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

663665

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں