خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Friday, October 20, 2017 خبر کوڈ : 69839
یونیسف:
بنگلادیش میں روہینگیا کےمسلمان بچوں کی حالت زار
خبررساں ایجنسی شبستان: یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ بنگلادیش کےمہاجرکیمپوں میں روہینگیا کے تقریبا تین لاکھ چالیس ہزارمسلمان بچے سالم غذا، پینےکے صاف پانی اورمیڈیکل کی مناسب سہولیات سےمحروم ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالقد العربی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ یونیسف نے آج جمعہ کے دن اعلان کیا ہےکہ بنگلادیش کے مہاجرکیمپوں میں روہینگیا کےتقریبا تین لاکھ چالیس ہزارمسلمان بچے سالم غذا، پینےکے صاف پانی اورمیڈیکل کی مناسب سہولیات سےمحروم ہیں۔ لہذا انہیں سالم غذا، پینے کے پانی اورمیڈیکل کی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

یونیسف نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہرہفتے بارہ ہزاربچے میانمارکی فوج کے تشدد سے فرارکرکے یہاں پرآتے ہیں اوروہ ہولناک مناظرکو دیکھنے کی وجہ سے بہت زیادہ سہمے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کو تیارکرنے والے سایمن انجرام نےکہا ہےکہ کم مدت میں یہ حالات ختم ہونے والے نہیں ہیں بنابریں سرحدوں کو کھولنا چاہیےتاکہ بچوں کی حفاظت کی جاسکے۔

انہوں نے دو ہفتےکے دوران بنگلا دیش کا دورہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مہاجروں کے کیمپوں میں پینے کے سالم پانی اوربیت الخلاوں کی شدید کمی ہے اوراگرہم اس علاقے کو زمین پرجہنم کا نام دیں تو تعجب نہیں کرنا چاہیے۔

قابل ذکرہے کہ میانمارکے بدھوں اوراس کی فوج کے نسل پرستانہ حملوں کی وجہ سے روہینگیا کے تقریبا چھ لاکھ مسلمان میانمارسے فرارکرگئے ہوئے ہیں۔

663673

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں