خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Saturday, October 21, 2017 خبر کوڈ : 69859
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
اگرسپاہ پاسداران نہ ہوتی تو داعش عالم اسلام کونگل جاتی
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرزاہدان کے امام جمعہ نےکہا ہےکہ سپاہ پاسدارن کی کوششوں کی برکت سےآج داعش اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اگرسپاہ نہ ہوتی تو داعش عالم اسلام کو نگل جاتی ۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ زاہران کی رپورٹ کےمطابق زہدان کے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے 21اکتوبرکو صحافیوں کے اجتماع میں کہا ہےکہ ٹرمپ نے ایرانی حکومت اورملت کےخلاف بیہودہ باتیں کی ہیں اوراس نظام کی اہانت کی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امریکی صدرنے سپاہ پاسداران کو نشانہ بنایا ہےکیونکہ یہ سپاہ ہی تھی کہ جس نے خطےکو اسرائیل کے لیے امن کا جزیرہ نہیں بننےدیا ہے۔

زاہدان کےامام جمعہ نےکہا ہے کہ سپاہ پاسداران نےامریکہ کے اہداف اوراس کی آرزووں پرپانی پھیردیا ہے اورخطے میں اسے اس کے منحوس اہداف میں کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ عالمی استعماراوراس کی ناجائزاولاد اسرائیل داعش کے ذریعے مزاحمت کے حامی ممالک کوتباہ کرنےکی کوشش کررہے تھے لیکن سپاہ نے انتہائی بہادری کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا ہے اورآج سپاہ کی کوششوں کی برکت سے داعش اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

انہوں نے سپاہ پاسداران کو ایران کے اقتداراوراس کی عزت کے لیے باعث فخرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران ایران کی انقلابی اوربابصیرت ملت کی حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔

663757

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں