خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Saturday, October 21, 2017 خبر کوڈ : 69871

مساجد انقلاب اسلامی سے متعلقہ آرٹ کی ترویج کا بہترین ذریعہ ہیں
شبستان نیوز : انقلاب اسلامی سے متعلقہ آرٹ کی ترویج کی لیے مساجد کو اولویت دینا ایک اچھی اور مثبت سوچ ہے۔

اردبیل سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

شہید سید مرتضیٰ آوینی، حسین فردی وغیرہ جیسی شخصیات نے انقلاب اسلامی سے متعلقہ آرٹ کے نمونے پیش کر کے  ہنرِ انقلاب اسلامی کی روایت ڈالی۔ عالمی سطح پر آرٹ کے شعبے میں  یہ یقیناً ایک جدت تھی۔ ان کا نظریہ تھا کہ اسلامی انقلاب کو تصویری آرٹ اور ادبیات کی شکل میں ایک نئے انداز سے پیش کیا جائے۔ یہ لوگ یقیناً اس نئی روایت کے بانی تھے۔ امام خمینیؒ خود اسلامی انقلاب کو آرٹ کی شکل میں پیش کرنے کی بہت تائید کرتے تھے۔ امام خمینیؒ آرٹ کے حوالے سے فرماتے تھے: ’’ہنر، انسانی جسم میں ذمہ داری کی روح پھونکنے کا نام ہے۔‘‘

جب ایران میں اسلامی انقلاب آیا  تو اس عرصے میں ایرانی فنکاروں نے انقلاب اسلامی اور بعد میں دفاع مقدس (ایران عراق جنگ) کو آرٹ کی شکل میں ایسے پیش کیا کہ ان لوگوں کو بھی اپنی دینی اور معاشرتی ثقافت  سے آگاہ کرنے لگے جو زبان نہ سمجھتے تھے۔

فنکاروں کی ان کوششوں کو امام خمینیؒ  نے بے حد سراہا۔ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے بھی آرٹ کے اس نظریے کی تائید میں ڈھیروں فرامین ہیں جو یقیناً اس شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ایک سرمایہ ہیں۔

آرٹ کے اس شعبے کو معاشرے میں ترویج دینے کے لیے مساجد نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور مساجد اس کردار کو بہتر طور پر ادا کر بھی سکتی ہیں۔

663920

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں