خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Saturday, October 21, 2017 خبر کوڈ : 69873

ٹرمپ اینیمیشن کی 16 قسطیں نشر کر دی گئیں
شبستان نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مزاحیہ کارٹونز کی انیمیشنز ان کے بے وقوفانہ اور لاابالی بیانات کے جواب میں بنائی گئی ہیں۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے برسرِ اقتدار آئے ہیں، پوری دنیا میں امریکی عوام کا حقیقی چہرہ لوگوں کے سامنے آ گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تاریخ نے پہلی بار امریکیوں کو ان کے مزاج کے عین مطابق صدر عطا کیا ہے۔ یہ حضرت جب سے برسرِ اقتدار آئے ہیں تب سے اپنے لاابالی، پھکڑ اور غیر سنجیدہ بیانات  کی وجہ سے پوری دنیا کے میڈیا کی زد میں رہتے ہیں ۔ بات بیانات تک ہوتی تو پھر بھی کوئی بات تھی مگر موصوف کی حرکتیں بھی دیکھنے کے لائق ہوتی ہیں۔

ایرانی حکومت اور عوام کے خلاف ان کے بیانات کو ایک دیوانے کی بڑھک سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ ایرانی حکومت اور عوام ان کے بیانات کو ہمیشہ طنزیہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے ان بے وقوفانہ بیانات اور اوچھی حرکتوں کو پوری دنیا تک بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے ایران میں ان کی مزاحیہ کارٹون اینیمیشنز تیار کی گئی ہیں۔

رضوان سٹوڈیو کی طرف سے تیار اور نشر کیے جانے والی یہ اینیمیشنز ٹو ڈی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں اور ایک ایک منٹ کی سو قسطوں میں جاری کی جائیں گی۔ ابھی تک اس کی سولہ قسطیں آمادہ کر کے یوٹیوب، پریس ٹی وی اور سوشل میڈیا کے دوسرے چینلز پر اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔

663802

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں