خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Saturday, October 21, 2017 خبر کوڈ : 69874

’’تحکیم خانوادہ از نگاہ قرآن و حدیث‘‘ / خاندان کی مضبوطی، قرآن و حدیث کی نظر میں
شبستان نیوز : ’’تحکیم خانوادہ از نگاہ قرآن و حدیث‘‘ محمد محمدی ری شہری کی تصنیف ہے جسے ادارہ انتشارات ’’دار الحدیث‘‘ نے نشر کیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

اس کتاب میں بہت سی اہم کتابوں سے مطالب کو ذخیرہ کیا گیا ہے، کیونکہ اس کتاب میں مصنف کی کوشش رہی ہے کہ خاندان اور خاندانی نظام سے متعلق جتنی بھی آیات وارد ہوئی ہیں اور جتنی بھی روایات کتابوں میں موجود ہیں، ان سب کا احاطہ کیا جائے۔ اس بنا پر یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ ہر مسلمان خاندان کے پاس اس کتاب کا ہونا ضروری ہے۔

کتاب کی ابتداء میں اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ خاندان کی تشکیل کا ہدف کیا ہے اور اس طرح کی کئی اور مختلف بحثیں بھی لائی گئیں ہیں۔ اگر خاندان کو توحیدی اور دینی نگاہ سے دیکھیں تو ہمیں یہ نکتہ معلوم ہوتا ہے کہ خاندان ایک مقدس اور پاکیزہ بنیاد ہے اور اس بنیاد کی تقدیس اور پاکیزگی کے سائے میں ایسے اہداف و مقاصد انسان کے مطمع نظر ہونے چاہییں جو اس کی نفسیاتی آسودگی، اخلاقی بہتری اور اجتماعی زندگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کا باعث بنیں۔ ایک خاندان ایسے اعلیٰ اہداف تک اسی وقت پہنچ سکتا ہے جب وہ اپنی زندگی میں خداوند کریم کے احکامات کو لاگو کرے۔ اس کی طرف سے مقرر کردہ واجبات کو ادا کرے اور حرام کاموں سے پرہیز کرے۔

663905

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں