خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Saturday, October 21, 2017 خبر کوڈ : 69877

ہنر، جنگ و دہشت سے مقابلے کا ہتھیار ہے
شبستان نیوز : وزارت امور خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ’’اعلان گفتگو‘‘ نامی پوسٹرز کی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں موجود ہر پوسٹر اتنی طاقت رکھتا ہے کہ سینکڑوں ڈونلڈ ٹرامپ کو جواب دے سکے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج پوسٹرز کی ایک نمائش شرکت کی۔ یہ نمائش دنیا میں امن و امان کے لیے گفتگو اور مذاکرات کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرنے کے لیے لگائی گئی تھی۔ اس نمائش میں بہرام قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی آرٹ کے نمونوں کی نمائش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہ اس نمائش میں رکھے گئے پوسٹرز اور آرٹ کے دیگر نمونوں کو دیکھ کر مجھے بے انتہاء خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں گمان بھی نہیں کر سکتا تھا کہ صلح و دوستی جیسے خوبصورت مفاہیم کو اتنی خوبصورتی سے اور رنگوں کی زبان میں بھی بیان کیا جا سکتا ہے۔ میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہے کہ اس نمائش میں پیش کیے گئے تمام نمونے اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ وہ دنیا کے مختلف حصوں میں نمائش کی لیے رکھے جا سکتے ہیں اور جنگ و دہشت و دہشت گردی کے مقابلے میں صلح و امن و دوستی کے پیغام کو بہت ہی اچھے اور موثر انداز میں پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان فن پاروں میں اتنی ہمت ہے کہ ان میں سے ہر فن پارہ سینکڑوں ٹرمپ کو جواب دے سکتا ہے۔

663927

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں