سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, October 22, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
69885 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق چوتھی بین الاقوامی اسلامی سوشل سائنسز کانفریس کی مرکزی کونسل کے نمائندوں نے گذشتہ روز قم میں مرجع دینی آیت اللہ سبحانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر کونسل کے نمائندوں نے کانگریس کی فعالیت کی سرگرمیوں کی ایک رپورت پیش کی اور رسمی طور پر آیت اللہ سبحانی کو کانفریس میں شمولیت کی دعوت دی۔
آیت اللہ سبحانی نے کانگریس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامک سوشل سائنسز کی ترقی و تعمیر کیلئے ایسے پروگراموں کا ہونا انتہائی مفید ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے موجودہ دور میں علم کلام کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامک سوشل سائنسز میں علم کلام کو مرکزی اہمیت حاصل ہے اس لئے کہ اس علم کے ذریعے آپ اپنے عقائد اور نظریات کو علم و عقل اور دلائل کی بنیاد پر منوا سکتے ہیں۔
663893