خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Sunday, October 22, 2017 خبر کوڈ : 69887

تہران میں تمدن اسلامی کانفرنس کا انعقاد
سماجی: کانفرنس میں مختلف تمدنی موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017 میں تہران میں ایرانی انفارمینجمنٹ اور تمدن اسلامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں حصہ لینے والے محقق حضرات اکتوبر کے آخر تک اپنے مقالات اور آرٹیل بھیج سکتے ہیں۔

کانفرنس میں مختلف موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اور علماء و اسکالرز اس حوالے سے مقالے پڑھیں گے۔

اسلامی تمدن میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے دانشوروں فارابی، خواجہ نصیر الدین طوسی، ابن خلدون اور محمد علی شاہ آبادی کے کارناموں کا تعارف کروایا جائے گا۔

اسی طرح امن و امان کے حوالے سے قدیم دورے رائج طریقہ ہائے کار کا جائزہ لیا جائے گا اور امن و امان کے حوالے سے ہندوازم، سیکھ ازم، بدھ ازم اور دوسرے آسمانی ادیان کے نقطہ نگاہ کے حوالے سے بھی تحقیقات پیش کی جائیں گے۔

اسی طرح اسلامی تمدن کی تشکیل و تعمیر کے لئے کون کون سے اقدامت ضروری ہیں اس حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور امام خمینی(رہ) کے نظریات کو پیش کیا جائے گا۔

کانفرنس کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے شائقین اس ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

rahbordi.police.ir

663732

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں