سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, October 22, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
69907 |
شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :
«خوشبختی اتفاقی نیست» / ’’خوش قسمتی اتفاقی نہیں ہے‘‘ ہادی نیکدل کی کتاب ہے۔ مصنف نے اس کتاب کے مطالب کو سات حصوں میں ترتیب دیا ہے۔ اس کتاب کے پہلے حصے ’’تشکیل خانوادہ‘‘ میں مصنف نے شادی کے مسئلے اور اس میں پیش آنے والے ضروری مسائل کو زیر بحث لایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ازدواج کے موقع پر کون کون سے کام انجام دینے چاہییں اور کن کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے، اس حوالے سے بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ وضاحت سے بتایا گیا ہے کہ خواستگاری کے موقع پر کیا کرنا چاہیے۔ ایک اچھے شریک حیات کا انتخاب کیسے کرنا چاہیے۔ عقد کی محافل کو کس طرح ہونا چاہیے۔ اور اس کے علاوہ شادی و ازدواج سے متعلقہ دیگر مسائل اس حصے میں پیش کیے گئے ہیں۔
دوسرے حصے میں ’’خانوادہ در آئینہ حدیث‘‘ میں ازدواج، شریک حیات کے انتخاب، شادی کے آداب، خاندان کے اندر محبت و الفت، خاندان کے ارکان کے حقوق، جنسی مسائل کا جواب اور اس طرح کے دیگر اہم اور ضروری مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔
تیسرے حصے میں میاں بیوی کے درمیان جنسی تعلقات اور آداب مباشرت کو بیان کیا گیا ہے۔
چوتھے حصے میں میاں بیوی کے حقوق و فرائض ہیں۔
پانچویں اور چھٹے حصے میں ان مسائل کو پیش کیا گیا ہے جو صاحب اولاد ہونے کے بعد مفید ہوتے ہیں۔
آخری حصہ والدین اور اولاد کے آپس کے تعلقات پر مبنی ہے۔
664131