خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Wednesday, October 25, 2017 خبر کوڈ : 69950

دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ان کے مطالبات کے برخلاف عمل کرنا چاہیے/ملک کے دفاعی امور پر مذاکرات ممکن نہیں
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے اہلکاروں کی حلف برداری کی مشترکہ تقریب سے خطاب میں ایران اور سامراجی طاقتوں کے درمیان جھگڑے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:اصل جھگڑا اس بات پر ہے کہ دشمن ایران کو قوی اور مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا جبکہ ایران کی توجہ اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے اور ایران کے دفاعی امور ناقابل مذاکرات ہیں.

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کو ایرانی سرزمین کے تحفظ اور ایرانی عوام کی سکیورٹی کا اہم حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: صنعت ، سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں پیشرفت اسی وقت ممکن ہے جب ملک ميں امن و سلامتی برقرار ہو ملک میں امن و سلامتی ملکی پیشرفت اور ترقی کے لئۓ بہت ضروری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے موجودہ شرائط میں اقتصاد اور عوام کے معاشی مسئلہ پر توجہ کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی اقتصادی بنیاد بھی امن و سلامتی پر استوار ہونی چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف دشمن کی عداوت اور ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ان کے مطالبات کے برخلاف عمل کرنا چاہیے اور اپنے ملکی وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں