خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱۳ فروردین ۱۳۹۹

الأربعاء ٨ شعبان ١٤٤١

Wednesday, April 1, 2020

وقت :   Wednesday, November 1, 2017 خبر کوڈ : 70030
حجۃ الاسلام انصاریان:
قیامت کےمنکرہی بیت المال کو لوٹتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نےگناہگارلوگوں کو قیامت کےمنکربتاتے ہوئےکہا ہےکہ قیامت کے منکر، لوگوں کے مال کو لوٹتے ہیں اورمعاشرے کی معاشی سرگرمیوں کو معطل کردیتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مفسرقرآن کریم حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نےامام صفرکے دوسرے عشرے کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مسئلہ قیامت کی طرف اشارہ کیا ہے کیونکہ قیامت، عدل الہی کا تقاضا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مسئلہ قیامت فقط قرآنی موضوع ہی نہیں ہےبلکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اوراہل بیت علیہم السلام نے بھی اس اہم موضوع کو بیان کیا ہے۔ امام صادق علیہ السلام اپنی زندگی کے آخری لمحےمیں بھی لوگوں کے لیےمسئلہ قیامت کو بیان فرمایا تھا۔

حجۃ الاسلام انصاریان نےکہا ہےکہ قیامت کے بارے میں متعدد کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ انبیاء اور اولیائے الہی نےجتنا مسئلہ قیامت کو بیان فرمایا ہےکسی اوراصول اورفروع دین کو بیان نہیں کیا ہے۔ کیونکہ اگرانسان قیامت پرایمان رکھتا ہو تو وہ حقیقی تقویٰ کا مالک ہوگا اورگناہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ قیامت پرایمان رکھنے والا انسان انبیاء اوراولیائےالہی کی باتوں کوحقیقت پرمبنی جانتا ہے۔ قرآن کریم ،ائمہ معصومین علیہم السلام اورانبیائے الہی نےعالم برزخ اورقیامت کے بارے میں پیدا ہونے والے ممکنہ سوالات کے جوابات دیے ہوئے ہیں۔ بنابریں کوئی شخص بھی قیامت کے دن اپنے گناہوں کےلیےعذراوربہانے نہیں بنا سکتا ہے۔

حوزہ علمیہ کےاستاد نے قیامت پرایمان لانے والا انسان ہمیشہ اپنے اعمال کی حفاظت کرتا ہے۔ مومن انسان اولیائے الہی کے سامنے سرتسلیم خم ہے۔

اس مشہورخطیب نےمزید کہا ہےکہ اگرانسان اولیائے الہی کےکلام کو اچھی طرح سنے اوران پریقین کرلےتو دنیا اورآخرت کی سعادت پرفائزہوسکتا ہے۔

666448

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں