خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Wednesday, November 1, 2017 خبر کوڈ : 70034
آیت اللہ جعفر سبحانی:
میانمار ظالم اور ستمگر اپنے انجام کو پہنچیں گے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے میانمار میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس ملک میں بچوں اور خواتین کو ان کے گھروں سے باہر نکال دیا گیا جبکہ ظالموں کے پاس اس کام کا کوئی جواز بھی نہیں تھا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے یکم نومبر کو مسجد اعظم قم میں اصول فقہ کے درس خارج کے آغاز میں میانمر میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حضرت علی(ع) ایک روایت میں فرماتے ہیں کہ خداوندعالم ظالموں کی کمر توڑ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ابتدا میں خدا ظالموں کو مہلت دیتا ہے کہ اپنی اصلاح کریں اور اگر وہ اپنی اصلاح نہ کریں تو انہیں اپنے انجام تک پہنچاتا ہے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا بغیر کسی وجہ کے بچوں اور عورتوں کو اپنے گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا خداوند عالم نے میانمار میں ظالموں کو مہلت دے رکھی ہے لیکن مہلت ختم ہونے کے بعد عذاب میں گرفتار ہوں گے اور ان کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا روایات میں ہے کہ ظلم و ستم کے بعد مظلومین کے دن پھر جائیں گے اور ظالموں کو مہلت دی جائے گی کہ وہ اپنی اصلاح کریں۔

666519

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں