خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Tuesday, November 07, 2017 خبر کوڈ : 70124

گذشتہ ایک ماہ میں مسجد الاقصی اور مسجد ابراہیمی پر غاصب صہیونیوں کے 125 حملے
بین الاقوامی: فلسطینی وزارت اوقاف و امور دینی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صرف ماہ اکتوبر میں غاصب صہیونیوں نے مسجد الاقصی اور مسجد ابراہیمی پر 125 حملے کئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الشرق کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فلسطینی وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ یوسف ادعیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صرف اکتوبر کے مہینے میں غاصب صہیونیوں نے مسجد الاقصی اور مسجد ابراہیمی پر 125 حملے کئے ہیں۔

فلسطینی وزیراوقاف نے مزید کہا مسجد الاقصی میں نمازیوں پر حملوں اور مسجد الاقصی میں نمازیوں کے داخل ہونے میں رکاوٹیں ایجاد کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت دوسروں پر اپنے نظریات مسلط کرنا چاہتی ہے۔

ادھر آج مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 44 غاصب صہیونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور صہیونی فوجیوں نے حملہ آوروں کو سیکورٹی فراہم کررکھی تھی۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی ان حملوں کے ذریعے مسلمانوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسجد الاقصی صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں ہے۔

667583

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں