خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, November 07, 2017 خبر کوڈ : 70126

مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کا ایک اور حملہ
بین الاقوامی: مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں نے آج صبح مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الیوم السابع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں نے ایک گروہ نے 7 نومبر 2017 کو باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ حملہ آوروں کو غاصب صہیونیوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس کے مخلتف حصوں میں گردش کی جبکہ اس موقع پر مسجد الاقصی میں نمازی بھی موجود تھے۔

عینی شاہدین کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی مسجد الاقصی پر تقریبا ہر روز حملے کرتے ہیں۔

ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کو باور کرانا ہے کہ مسجد الاقصی صرف ان سے متعلق نہیں ہے اس طرح وہ مسجد الاقصی کو مسلمانوں اور صہیونیوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

667985

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں