خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Thursday, November 09, 2017 خبر کوڈ : 70148

باتوں سے نہیں بلکہ عمل کے ذریعےمنتظرنسل کی تربیت ممکن ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایک منتظرشخص کو اس طرح اخلاقی فضائل کا مالک ہونا چاہیےکہ وہ عملی طورپردوسروں کو تعلیم دے اوراس طرح پاک اورمخلص ہوکہ اس کی اولاد اورمعاشرے کے افراد اسے اپنا آئیڈیل قراردیں اوراسے ایک نمونہ عمل کےعنوان سے پہچانیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق آئیڈیلزکےنقش قدم پرچلتے ہوئے اولاد اپنے والدین اوراساتذہ کے کردارسےمتاثرہوتی ہے اوران کی باتوں اورحالات کو مشعل راہ قراردیتی ہے۔ والدین کا کرداراورعمل اولاد پراثررکھتا ہے۔ بنابریں جو والدین چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد مومن، سچی، اچھے کردارکی مالک، حق شناس، اہل بیت علیہم السلام کی محب اورگناہوں سے اجتناب کرنے والی ہو انہیں خود بھی حق، صداقت اورایمان پرمبنی کرداراپنانا چاہیے۔

جب ایک خاندان اورگھرانےمیں ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت کےایام میں خوشیاں منائی جاتی ہیں اورتحائف وغیرہ دیےجاتے ہیں تو اس گھرانےمیں اہل بیت علیہم السلام کی طرف رجحان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جب اہل بیت علیہم السلام کی عزاداری کے ایام میں گھروں میں مجلس عزا منعقد کی جاتی ہے اورسیاہ پرچم نصب کیے جاتے ہیں توایسے گھروں میں اہل بیت علیہم السلام میں اہل بیت علیہم السلام کےچاہنے والے پیدا ہوتے ہیں۔

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نےشیعوں کی خصوصیات کے بارے میں یہ جوفرمایاہے :(یَفرَحونَ لِفَرَحِنا و یَحزَنونَ لِحُزنِنا) وہ ہماری خوشیوں میں خوش اورہماری غمی میں غمگین ہوتے ہیں۔ یہ فرمان ایک مذہبی اورشیعہ خاندان کےماحول کو بیان کرتا ہے۔ اگروالدین پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ معصومین علیہم السلام اورحضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا نام مبارک سن کردرود پڑھتے ہیں اوراحترام اورعظمت کے ساتھ انہیں یاد کرتے ہیں تو یہ اس بات کی دلیل ہےکہ یہ خاندان اہل بیت علیہم السلام اورحضرت حجت علیہ السلام کا بہت زیادہ احترام کرتاہے تو پھریہ جذبہ اورحالت اولاد میں بھی سرایت کرجاتی ہے۔

گھروں کےاندراہل خانہ کےساتھ نمازجماعت قائم کی جاسکتی ہے، مسائل شرعی کو بیان کرنا چاہیے۔ دینی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے دینی گفتگو اورمذہبی سوالات کےجوابات کی نشستیں منعقد کرنی چاہییں، قرآن اوردعا کے پروگرام منعقد ہونے چاہییں کیونکہ اس طرح کے کاموں سے اولاد کے اندرمذہبی رجحانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

حجۃ الاسلام جواد محدثی کی کتاب( زندگی مہدوی) اخلاق واوصاف منتظران) سے اقتباس

664331

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں