خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Friday, November 10, 2017 خبر کوڈ : 70159

بحرینی حکومت کے کارندوں کا عزاداروں پر حملہ
خبررساں ایجنسی شبستان بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں شیعہ عزاداروں پر حملہ کر کے انھیں شدید زدوکوب کیا.

بحرین میں جب بھی شیعہ مسلمانوں کی جانب سے کوئی مذہبی پروگرام کیا جاتا ہے تو حکومتی کارندوں کی جانب سے ان پر حملہ کر دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ایسی تصاویر اور کلپیں دیھکی جا سکتی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکار، اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو کس طرح سے جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ تصاویر زیادہ تر الدراز علاقے کی ہیں جہاں بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ بھی ہے۔
بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی جانب سے استقامت کا مظاہرہ کئے جانے پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے آنسوگیس کا استعمال کرتے ہوئے شیعہ عزاداروں کو شدید زدوکوب کیا۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، ان مخالفوں اور شیعہ مسلمانوں کو زیادہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے جو اپنے ملک میں آل خلیفہ کی خاندانی حکومت کی مخالفت اور امتیازی سلوک کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے ہیں

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں