خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Saturday, November 11, 2017 خبر کوڈ : 70166
آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی:
چہلم سید الشہداء(ع) مسلمانوں کی طاقت اور ان کے اتحاد کی نمائش ہے
سماجی: نمائندہ ولی فقیہ اور شہر ہمدان کے امام جمعہ نے چہلم سید الشہدا(ع) کے موقع پر کہا کربلا میں مسلمانوں کا عظیم اجتماع ان کی طاقت اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر ہمدان کے امام جمعہ غیاث الدین طہ محمدی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا چہلم سید الشہداء(ع) کے موقع پر کہا کربلا معلی میں مسلمانوں کا عظیم اجتماع ان کی طاقت اور اتحاد کا مظاہرہ ہے اور دنیا کے مختلف ممالک سے زائرین کی اس اجتماع میں برکت امام حسین(ع) کے حق پر ہونے کی دلیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا زیارت اربعین میں آیا ہے کہ امام حسین(ع) نے اپنے خاندان کو قربان کیا تاکہ خدا کے بندوں کو جہالت اور گمراہی سے نجات دیں۔

آیت اللہ محمدی نے کہا آج کچھ ممالک انسانی حقوق کے علمبردار بنے بیٹھے ہیں جبکہ وہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا چہلم سید الشہدا(ع) امام حسین(ع) کے قیام کا فلسفہ بیان کرنے کی بہترین فرصت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ امام حسین(ع) کے قیام فلسفہ سے خود آگاہ ہوں اور لوگوں کو اس سے آگاہ کریں۔

شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا امام حسین(ع) اور حضرت زینب(س) نے لوگوں کو ذلت و گمراہی سے نجات دی۔

668389

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں