خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Sunday, November 12, 2017 خبر کوڈ : 70179

ایران نےبحرین کے تیل پائپ لائن کےدھماکے میں مداخلت کے الزام کو سختی سے مسترد کیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بہرام قاسمی نےبحرین کی تیل پائپ لائن کےدھماکے میں ایران کی مداخلت پرمبنی بحرینی حکام کے بےبنیاد اوربیہودہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم نے ہمیشہ اس بات کی ضرورت پرزوردیا ہےکہ ہم اپنے تمام ہمسائیوں اورخطے کے استحکام اوراس کی سلامتی کو اپنا استحکام اوراپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےایران کی وزارت خارجہ کے میڈیا سیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین کی تیل پائپ لائن کے دھماکے میں ایران کی مداخلت پرمبنی بحرینی حکام کے بے بنیاد اوربیہودہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اس بات کی ضرورت پرزوردیا ہےکہ ہم اپنے تمام ہمسائیوں اورخطے کے استحکام اوراس کی سلامتی کو اپنا استحکام اوراپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ظاہرا بحرینی حکام کویہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ اس جزیرے میں ہونے والے ہرواقعہ کے بعد ایران پرالزام لگانا شروع کردیتے ہیں۔

قاسمی نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس قسم کی بیہودہ اورجھوٹی باتوں اوربچگانہ الزامات اورشائعات کا دورگزرچکا ہے۔

668703

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں