خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Sunday, November 12, 2017 خبر کوڈ : 70180
حجۃ الاسلام جواد یعقوبیان:
اربعین، مہدوی زندگی کےلیےمنتظرین کا مشعل راہ بن سکتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: امام زمانہ علیہ السلام کی نیابت میں زیارت اربعین پرجانا چاہیےتاکہ سید الشہداء علیہ السلام کے قیام اورحضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے درمیان ایک اتصال قائم ہوسکے۔ زیارت اربعین مہدوی زندگی کے لیےایک آئیڈیل کےمترادف ہے۔

مہدویت کےتخصصی سنٹرکے ماہرحجۃ الاسلام جواد یعقوبیان نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران منتظرین کے لیے اربعین کے نمونہ عمل کے حوالے سےکہا ہے کہ اربعین حسینی کا اجتماع منتظرین کے لیے ذمہ داریوں اوردروس پرمشتمل ہے۔ ضروری ہے کہ ہم اربعین حسینی کے مختلف جلوے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس اجتماع کا پہلا مسئلہ امام علیہ السلام سےعشق ومحبت ہے۔ آپ اگرکربلا جانے والے ایک ایک زائرسے سوال کریں کہ کس وجہ سے تم اتنی زیادہ سختیاں اورمشقتیں برداشت کررہےہو تو ان سب کا جواب یہ ہوگا کہ ہم اپنے ائمہ سےعشق ومحبت کی وجہ سے یہ سختیاں برداشت کررہے ہیں۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہےکہ کیا محبت کےعلاوہ بھی کوئی دین ہے۔

مہدوی کےاس محقق نےکہا ہےکہ اس اجتماع سے ایک درس یہ ہےکہ ایک حقیقی منتظروہ ہے کہ جو اپنےامام سےسچا عشق ومحبت رکھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کےمنتظرین کےعنوان سےہمیں توجہ کرنی چاہیےکہ صبرکے بغیرانتطارایک بے فائدہ چیز ہے۔ درحقیقت انتظارکا اصلی جوہرصبراوراستقامت ہے۔

حجۃ الاسلام یعقوبیان نے کہا ہےکہ روایات میں اس مطلب کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ انتظارفرج عبادت ہے تو اسے ایسا انتظارمراد ہے کہ جو صبرواستقامت کے ہمرا ہو۔

انہوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے درمیان اتحادووحدت کو زیارت اربعین کا ایک اورجلوہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اس راہ میں تمام لوگ ایک خاندان کی صورت میں آتے ہیں اوران کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ روایات میں آیا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کےعصرظہور میں لوگ اس طرح ایک دوسرکے نزدیک ہوں گے کہ اگرکوئی ضرورت مند ہوگا کہ تو اپنے بھائی کی جیب میں ہاتھ ڈال کرلے لے گا اوردوسرا شخص کوئی اعتراض نہیں کرے گا اوراربعین میں بھی یہ جلوہ دیکھا جاسکتا ہے۔

665438

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں