خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Sunday, November 12, 2017 خبر کوڈ : 70183

فرانس میں مسجد کو بند کردینے کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج
بین الاقوامی: فرانس کے شہر کلیشی میں ایک مسجد کو بند کردیا گیا ہے جس کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فرانس کے حکام نے دارالحکومت پیرس کے نزدیک شہر کلیشی کے اطراف میں واقع مسجد کو بند کردیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے وہاں کے مسلمانوں نے سڑک پر نماز جمعہ ادا کی۔

واضح رہے کہ اس سال مارچ میں شہر کلیشی کے مئیر کے حکم سے اس مسجد کو بند کردیا گیا۔ اس کے بعد وہاں کے مسلمانوں نے احتجاج کے طور پر سڑک پر نماز ادا کرنی شروع کردی۔

9 نومبر 2017 کو شہر کلیشی کے مئیر نے حکومت فرانس کو خطاب کرتے ہوئے کہا 8 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے کہ شہر کلیشی کے مسلمان سڑک پر نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے جو غیرقانونی ہے ہر جمعہ کو شہر کلیشی کے مرکز میں مسلمان جمع ہوجاتے ہیں اور نماز جمعہ سڑک پر ادا کرتے ہیں جو غیرقانونی ہے اور اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

668432

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں