خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70190
آیت اللہ اعرافی:
قومی اوربین الاقوامی سطح پرمہدوی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ ہائےعلمیہ کے سربراہ نےمہدوی سرگرمیوں کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ قومی اوربین الاقوامی سطح پرمہدوی سرگرمیوں کا جائزہ لےکران کا جوابگوہونا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق ایران کے حوزہ ہائےعلمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے 12نومبرکو مہدوی سرگرمیوں کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سےملاقات کے دوران مہدویت کی جڑوں اوربنیاد کو مذہب سے بالاترقراردیتے ہوئےکہا ہےکہ نظریہ مہدویت، بشرکی تاریخ سے منسلک ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انبیاء کی تبلیغ میں بھی مہدویت کی طرف اشارے موجود رہےہیں اورتاریخ نبوت میں انسان جتنا بھی آگے آتا رہا ہے نظریہ مہدویت ابھرکرسامنے آتا رہا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا ہےکہ مسئلہ مہدویت ایک خاص قسم کی جاذبیت رکھتا ہے۔ ہماری آج کی ایک مشکل یہ ہے کہ مہدویت کے میدان میں کچھ آفات ہیں کہ جن پرزیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کے مہدویت کےساتھ اتصال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ امام خمینی کےخطابات میں مسئلہ مہدویت پرتوجہ رہی ہے اورہماری تمام تحریکوں پرمہدوی نقطہ نظر غالب رہا ہے۔

حوزہ ہائےعلمیہ کے سربراہ نےمہدوی کمیٹی کا ایک ہدف یہ ہونا چاہیے کہ وہ قومی اوربین الاقوامی سطح پراس مسئلےکا جائزہ لے اورپھراس کے نقائص اورعیوب کو برطرف کرے۔

انہوں نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ مہدوی کے درست اصولوں کا احیاء ہونا چاہیےاورغلط اصولوں کو ختم کرنا چاہیے اوراس رابطہ کمیٹی کو اس نقطہ نظرکو مضبوط کرنا چاہیے۔

668948

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں