خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70198

اربعین کی پیادہ روی زمانہ ظہورِ امامؑ کا احساس دلاتی ہے
شبستان نیوز : اگر ہم اس سیاسی، اجتماعی اور اعتقادی فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ایک ثقافتی نذر مان لیں تو یہ ہمارے لیے بہت زیادہ مفید ہو گا۔ یعنی نذر و نیاز اور زائرین کو کھانا کھلانے جیسے نیک اعمال کے ساتھ ساتھ مہدویت اور عاشورائی ثقافت کی بھی تبلیغ کریں تو ہمارے لیے کتنا ہی اچھا اور مفید ہو۔

صوبہ البرز کی مہدی موعود ثقافتی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا عسکری نے کہا البرز میں شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کی پیادہ روی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے منتظرین کے لیے بے بہا سبق لیے ہوئے ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روایات میں جب ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زمانہ ظہور کے حوالے سے پڑھتے ہیں تو اس میں جو چیز سب سے اہم نظر آتی ہے وہ امام زمانہ عج کے ظہور کی شرائط ہیں۔ ان میں سے چار شرائط بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ ان چار شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ امام عج کے آنے سے پہلے معاشرہ عمومی طور پر امام کے ظہور کے لیے آمادہ ہو چکا ہو۔

انہوں نے ظہور امام زمانہ اور اربعین کی پیادہ روی میں تعلق کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا اربعین کی پیادہ روی ایک ایسا عمل ہے جو امام زمانہ عج کے ظہور کا انتظار کرنے والوں کو ذہنی، جسمانی اور عقائدی اعتبار سے امام عج کے ظہور کے لیے آمادہ کرتی ہے۔

665087

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں