خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70199

وقف، معاشرے میں دوستی کی تقویت کا موجب ہے
شبستان نیوز : مود کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ وقف، معاشرے میں دوستی کی تقویت کا موجب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر کچھ نئے اوقاف ایسے ہونے چاہییں جو بالخصوص نوجوانوں کی تعلیم، کاروبار اور ازدواج کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں۔

بیرجند میں حجت الاسلام حسین فلسفی نے شبستان نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو دنیا سے تو اٹھ جاتے ہیں مگر اپنے پیچھے کوئی نشانی نہیں چھوڑ کر جاتے، لیکن اس کے مقابلے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو جب دنیا سے اٹھتے ہیں تو اپنے پیچھے کوئی نہ کوئی نشانی چھوڑ جاتے ہیں جو رہتی دنیا تک ان کے نام کو زندہ رکھتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انسانی جسم محدود ہوتا ہے۔ لیکن انسان ایسا کر سکتا ہے کہ وہ دنیا سے چلا جائے مگر اس کا نام باقی رہ جائے۔ اور دنیا اسے اچھے لفظوں سے یاد کرے۔

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام جو انسان کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ان میں سے ایک ’’وقف‘‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقف ایک سنتہ حسنہ اور صدقہ جاریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہار نے وقف پر بہت زیادہ تاکید ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقف ایک ایسا عمل ہے جو معاشرے میں دوستی کی افزائش اور مضبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

668886

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں