خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70203

ایران میں زلزہ متاثرین کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقے میں زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ملک کے مغربی علاقے میں زلزلے کی افسوسناک خبر ملی کہ جس میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔

حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر زلزلہ متاثرین کی امداد کو پہنچیں اور ملبے میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے تمام وسائل سے استفادہ کریں اور زیادہ جانی نقصان نہ ہونے دیں۔

فوج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورسز سب ملبے میں دبے ہوئے افراد کو نکالنے میں کوتاہی نہ کریں۔

میں اس المناک حادثے پر ملت ایران، صوبہ کرمانشاہ کی عوام اور زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوند عالم اس مصیبت کو ہمارے لئے اپنی رحمت اور فضل کے نزول کا ذریعہ قرار دے اور ہماری ملت کے صبر میں اضافہ کرے وہ تمام افراد کہ جو اس مصیبت کے موقع پر متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں وہ مصیبت زدہ افراد کی مدد کو پہنچیں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

13نومبر 2017

669040

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں