خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70204

استنبول میں چہلم سید الشہدا(ع) کا انعقاد
بین الاقوامی: ترکی کے شہر استنبول میں چہلم سید الشہدا(ع) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

خبررساں ایجنسی شبستان نے ترکی کی نیوز ایجنسی آناتولی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں پیغمبر اسلام(ص) کے نواسے امام حسین(ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

چہلم سید الشہدا(ع) کی مناسبت سے مجلس عزا اور ماتمی جلوس میں استنبول کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی۔

چہلم سید الشہدا(ع) کا یہ پروگرام شہر استنبول میں یحیی کمال نامی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اور اس کے بعد فاتح روڈ سے ماتمی جلوس نکالا گیا۔

اس جلوس میں ترک نوحہ خوانوں انجمن علماء جعفری کے سربراہ حسن کارابوبوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا چہلم سید الشہدا(ع) کا پیغام راہ خدا میں ثابت قدمی ہے۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کو چاہئے کہ صرف خدا کو سجدہ کریں۔

668960

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں