خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70205
حجت الاسلام سرلک:
امام حسین(ع) انسان کو حقیقی معبود سے ملا دیتے ہیں
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور دینی علوم کے استاد نے کہا امام حسین(ع) انسان کی ہدایت کا وسیلہ ہیں وہ انسان کو اس حقیقی معبود سے ملا دیتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سرلک نے تہران میں بیت الحسین میں مجلس امام حسین(ع) سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانوں کی تربیت اور اپنی نفسانی خواہشات سے صرف نظر کرنے کیلئے خداوند عالم نے امام حسین(ع) کو بطور مدد گار بھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا امام جعفر صادق(ع) فرماتے ہیں کہ ہم اہل بیت(ع) پر ہونے والے ظلم پر ٹھنڈی آہ بھرنا تسبیح خدا ہے۔

انہوں نے کہا ایک آہ سے ہمارے اور امام حسین(ع) کے درمیان فاصلہ ختم ہوجاتا ہے۔ حجت الاسلام سرلک نے کہا امام حسین(ع) کی نظر عنایت کی وجہ سے گناہ گار انسان توحید کے نور سے متصل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا جو شخص امام حسین(ع) سے تمسک کرے گا اس کا راستہ انتہائی مختصر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا تمام آئمہ نجات کی کشتی ہیں لیکن امام حسین(ع) کی کشتی سب سے تیز رفتار ہے۔

انہوں نے کہا روایات میں زیارت اربعین کے بہت زیادہ فضائل ذکر ہوئے ہیں روایت میں ہے کہ اربعین میں زیارت امام حسین(ع) کی ہر قدم میں ہزار گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور ہزار نیکیاں اور ہزار درجے عطا کردئیے جاتے ہیں۔

669131

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں