خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Monday, November 13, 2017 خبر کوڈ : 70206

دسیوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا
بین الاقوامی: غاصب صہیونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا جبکہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے صہیونیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل عرب48 کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ آج صبح مختلف صہیونی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

صہیونی فوجیوں نے حملہ آوروں کو سیکورٹی فراہم کررکھی تھی جبکہ غاصب صہیونی فوجیوں نے 10 فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا۔

غاصب صہیونی اسرائیلی پولیس کی سربراہی میں صبح سات بجے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور باب السلسلہ مسجد الاقصی سے باہر نکل گئے۔

یاد  رہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں صہیونی پولیس کی کوشش ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر اپنے تسلط میں اضافہ کریں۔

669253

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں