خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Tuesday, November 14, 2017 خبر کوڈ : 70207

مساجد کو چاہیے کہ وہ شبہات مہدویت کا جواب دیں
شبستان نیوز : آیت اللہ نعیم آبادی نے شبہات مہدویت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبہات مہدویت کے حوالے سے مساجد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ان شبہات کے جوابات مساجد سے دیے جانے چاہییں۔ علماء اور صاحبان نظر افراد کو چاہیے کہ وہ دینی مسائل کے معاملے میں بہترین مدافع واقع ہوں اور ان شبہات کا احسن انداز میں جواب دیں۔

ہرمزگان سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

حضرت آیت اللہ نعیم آبادی نے مہدی موعود ثقافتی فاؤنڈیشن میں ہونے والی ایک نشست میں گفتگو کے دوران امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایام مہدوی میں زیادہ مناسب یہی معلوم ہوتا ہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی کرامات کا زیادہ سے زیادہ تذکرہ کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بہت زیادہ زور دیا کہ مساجد کو اپنے ثقافتی پروگرامز کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے اداروں پر ضروری ہے کہ وہ اپنے آئندہ سال کے پروگرامز کا باقاعدہ شیڈول طے کر کے کام کریں تا کہ ثقافتی کاموں میں کسی قسم کے تعطل کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ائمہ جماعت کے لیے ضروری ہے  وہ مہدویت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات اور مطالعہ کے حامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج مہدویت کے حوالے سے جتنے بھی اعتراضات اور شبہات پیدا کیے جا رہے ہیں مساجد ان کے حل اور جواب میں اپنا  موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

669326

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں