خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, November 14, 2017 خبر کوڈ : 70208

اربعین نے امام کی طرف انسان کی ضرورت کو عالمی انداز بخشا ہے
شبستان نیوز : اربعین کے اندر اتنی توانائی موجود ہے کہ وہ ’’امام کی طرف انسان کی احتیاج‘‘ کے مسئلے کو عزاداری کی مجالس اور شیعی فکری محافل سے نکال بڑی اور عالمی سطح پر متعارف کروائے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کا عظیم الشان اجتماع اس چیز کی علامت ہے کہ ہم اپنی زندگی کے طور طریقوں اور اپنے تربیتی اور تحقیقی نکتہ نگاہ کو عالمی سطح پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اراک یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن اور مباحث مہدویت کے ماہر حجت الاسلام و المسلمین عباس خادمیان نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کے دوران اربعین کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ انسانی میں پیش آنے والا ہر واقعہ کچھ نہ کچھ مقدمات کا حامل ہوتا ہے۔ کربلا کا واقعہ اگر ہم دیکھیں تو اس کے بھی بہت سے عوامل اور اسباب نظر آتے ہیں۔ اسی طرح جب امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا ظہور ہو گا تو اس کے بھی کچھ علل و اسباب ہوں گے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ہم یہ عقیدہ تو رکھیں کہ ایک دن انسانی معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی ہو گی، ایک عالمی انقلاب آئے گا، حکومت نیک لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچ جائے گی، ظلم و ستم کا خاتمہ ہو جائے، دنیا کی اصلاح ہو جائے گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ عقیدہ بھی رکھ لیں کہ یہ سب کچھ بغیر کسی وجہ، بغیر کسی مقدمے اور بغیر کسی آمادگی کے وقوع پذیر ہو جائے گا۔ نہیں ایسا ہر گز نہیں بلکہ یہ عالمی انقلاب بغیر کسی تبدیلی اور آمادگی کے ہر گز وقع پذیر نہ ہو گا۔ جس طرح ہم کربلا میں دیکھتے ہیں کہ کوفیوں نے اپنے زمانے کے امام کو بلا تو لیا مگر میدان میں حاضر نہ ہوئے تو امام شہید ہو گئے، بالکل اسی طرح امام زمانہ کا ظہور ہو گا تو ان کے انقلاب کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم آمادہ ہوں۔

انہوں نے اربعین اور امام زمانہ کے ظہور میں ربط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کا اجتماع ہمیں اس عالمی انقلاب کے لیے ذہنی اور معاشرتی طور پر آمادہ کرتا ہے۔

666331

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں