خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, November 14, 2017 خبر کوڈ : 70209

نفسیاتی سکون میں نماز کا یقینی کردار
شبستان نیوز : اوائل اسلام کے مجاہدین اور دفاع مقدس کے دوران بسیجیوں پر اگر نظر ڈالیں تو ان کے اندر ایک جذبہ نظر آتا ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ ہم خدا کے لیے جنگ کرتے ہیں۔ اپنے دشمن کو زیر کر لیں گے اور انقلاب اسلامی اور اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے اور اس کے بدلے میں ہم کسی چیز سے ہاتھ نہیں دھوئیں گے بلکہ اجر پائیں گے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے شعبہ قرآن و معارف کی رپورٹ :

اوائل اسلام کے مجاہدین اور دفاع مقدس کے دوران بسیجیوں پر اگر نظر ڈالیں تو ان کے اندر ایک جذبہ نظر آتا ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ ہم خدا کے لیے جنگ کرتے ہیں۔ اپنے دشمن کو زیر کر لیں گے اور انقلاب اسلامی اور اپنی سرزمین کی حفاظت کریں گے اور اس کے بدلے میں ہم کسی چیز سے ہاتھ نہیں دھوئیں گے بلکہ اجر پائیں گے۔ انہوں نے اپنے اس طرز تفکر کے ذریعے شجاعت اور انسانیت کو کمال تک پہنچایا اور اپنی جانوں کو خدا کی امانت سمجھتے تھے جنہیں انہوں نے خدا کے راستے میں قربان کر دیا۔

کیا ان کی شجاعانہ جنگ ان کی اس عبادت و مناجات کا نتیجہ نہ تھی جو وہ آدھی رات کو اٹھ اٹھ کر خداوند کریم کی بارگاہ میں بجا لاتے تھے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ نماز انسان پر نفسیاتی اثرات ڈالتی ہے۔

دینی محقق حسن راشدی اپنی کتاب ’’نماز شناسی‘‘ میں لکھتے ہیں:

نماز کیسے نفسیاتی سکون کا باعث بنتی ہے؟

انسان جب زندگی کو بے ہدف اور بے معنی تصور کرتا ہے تو مایوسی اور ناامیدی کا جلدی شکار ہو جاتا ہے۔  نماز اسے ایسی ہی نفسیاتی بیماریوں سے نجات دے کر اس کی زندگی کے ہدف کی طرف اسے متوجہ کرتی ہے اور اس کے نفساتی سکون کا باعث بنتی ہے۔

نماز کے انسانی نفسیات اور ذہن پر اثرات کے حوالے سے اس موضوع پرلکھی گئی مفصل کتابوں کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔

666265

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں