خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Tuesday, November 14, 2017 خبر کوڈ : 70210

کتاب میں مخاطبین کے ذوق کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے
شبستان نیوز : مازندران میں دفتر امور خاندان و خواتین کی جنرل ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کتاب میں مخاطبین کے ذوق اور استعداد کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ کتابوں کی نمائشگاہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یارِ مہربان نامی کتابوں کی نمائش کے سلسلے کو مسلسل رہنا چاہیے۔

مازندران میں دفتر امور خاندان و خواتین کی جنرل ڈائریکٹر مریم جمشیدی نے شہر ساری میں ہونے والی کتابوں کی بری نمائش میں شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود معاشرتی اور ثقافتی موضوعات پر پانچ کتابیں تالیف کر چکیں ہیں۔ اسی طرح کچھ مقالات اور افسانوں کا عربی اور انگریزی زبان میں ترجمہ کر چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی نمائش لگاتے وقت نمائش کے منتظمین کو چاہیے کہ وہ مخاطبین کے ذوق و ذائقے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اور اس قسم کی نمائش گاہوں میں طلاب کو خصوصی طور پر اہمیت دیں اور ان کے ذوق اور استعداد کے مطابق کتابوں کی نمائش کی کوشش کریں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ آج سوشل میڈیا کی بھر مار کی وجہ سے کتابخوانی کی ثقافت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں اس بات کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ نوجوانوں اور بالخصوص خاندانوں کے اندر مطالعے کی ثقافت کو رائج کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہ کتاب کسی معاشرے کی ثقافت کو بنانے اور اسے مضبوط کرنے میں اہم کردار کرتی ہے لہذا ہمیں اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

669363

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں