خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, November 14, 2017 خبر کوڈ : 70211

جدید نسل کے بچے، کتابخوانی کی ترویج کے لیے زیادہ مناسب ہیں
شبستان نیوز : شہر میامی کے ادارہ شہداء کے ڈائریکٹر محمد عرب اسدی نے کتاب اور کتابخونی کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اور کتابخوانی کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا بنیادی ستون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا معیار، مطالعہ ہے اور ہر معشرے کی ترقی و کمال کا دارومدار مطالعہ ہی کے مرہون منت ہے۔

 

سمنان سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی کی رپورٹ :

شہر میامی کے ادارہ شہداء کے ڈائریکٹر محمد عرب اسدی نے کتاب اور کتابخونی کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے تو میں آپ کو ہفتہ کتاب و کتابخوانی منانے پر مبارکبا پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کتاب معاشرے کی عمومی ثقافت کے ارتقاء اور ترقی کے لیے بنیادی اور اہم وسیلہ ہے اور ایک ایسی مضبوط میراث ہے جو رہتی دنیا تک باقی رہتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے اندر اس اہم اور قیمتی قدر کو زیادہ سے زیادہ رائج کرنے کی کوشش کرنی چاہے اور مطالعہ اور کتابخوانی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید نسل کے بچے اور نوجوان ہمارا بہترین سرمایہ ہیں۔ ہمیں ان کے اندر مطالعہ اور کتابخوانی کی ثقافت کو ترویج دینا چاہیے اور انہیں مطالعے کی طرف راغب کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے چاہییں۔

669352

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں