خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۱ آذر ۱۳۹۶

الأربعاء ٤ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Wednesday, November 22, 2017

وقت :   Tuesday, November 14, 2017 خبر کوڈ : 70213

مساجد سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے کوئی زیادہ موثر حل تلاش کیا جائے
شبستان نیوز : وزیر تعلیم و تربیت کے سابقہ مشیر نے کہا ہے کہ مساجد کے اداروں سے زیادہ سے زیادہ اور بھرپور استفادہ کرنے کے لیے موثر ترین حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ہم مساجد سے کما حقہ استفادہ کرنے کے قابل ہو گئے اس دن اس خانہ خدا کی مالی مشکلات خود بخود حل ہو جائیں گی۔

وزیر تعلیم و تربیت کے سابقہ مشیر حجت‌الاسلام و المسلمین قاسمعلی نوچمنی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ وقف قرآنی تعلیمات کا ایک اہم حصہ ہے اور اہل بیت علیہم السلام نے جو خوبصورت میراث ہمارے حوالے کی ہے اس میں سے ایک وقف بھی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم قرآن مجید میں لوگوں کو وقف کی ثقافت کو معاشرے میں عام کرنے اور ایسے نیک اعمال کرنے کی نصیحت کرتا ہے جو ان کی زندگی کے بعد بھی ان کے لیے اجر و ثواب کا سبب بنتے رہیں۔ ایسے اعمال کو باقیات الصالحات کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقف کی سنت حسنہ کے موجد اور ترویج دینے والی ہستی خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے۔ ان کی بعد ان کی پیروی کرتے ہوئے علما و مراجع نے اس ثقافت کو معاشرے کے اندر رائج کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقف کا ایک اہم حصہ مسجد ہے۔ مسجد معاشرے کی فلاح و بہبود اور معاشرتی مشکلات حل کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ وقف کے شعبے کو اس انداز سے منظم کرنے کی ضرورت ہے کہ مساجد اور دوسرے علمی و مذہبی اداروں کے مالی اخراجات احسن طریقے سے پورے ہو سکیں۔

انہوں نے مساجد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مساجد سے کماحقہ استفادہ کریں تو معاشرے کی بہت سی مشکلات خود  بخود حل ہو سکتی ہیں۔

669011

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل

خبررساں ایجنسی شبستان حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں

منتخب خبریں