خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Wednesday, November 15, 2017 خبر کوڈ : 70225

وقت ظہورکےبارے میں علامہ طباطبائی کی نظر
خبررساں ایجنسی شبستان: قرآن کریم نےکئی آیات اہل حق کو اس دن کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ جس طرح کہ سابقہ انبیاء کو خبردی ہےکہ دنیا کا انجام اہل تقوی کےہاتھوں میں ہوگا اورایک دن ایسا آئے گا کہ اللہ وحدہ لاشریک لہ کےعلاوہ کسی اورمعبود کی عبادت نہیں ہوگی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق علامہ طباطبائی کےشاگرد آیت اللہ محمد ہادی فقہی نے مہدویت کے بارے میں مرحوم علامہ طباطبائی کےنظریہ کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہےکہ علامہ نے اپنی مختلف کتابوں بالخصوص تفسیرالمیزان میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء کی طرف اشارہ کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ امام زمانہ علیہ السلام لوگوں کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آخری تیرہےاوراس کا ہدف یہ ہےکہ حقیقت کھل کرسامنےآجائے اورجہالت کا خاتمہ ہوجائے۔

آیت اللہ فقہی نےظہور کے وقت کے بارے میں علامہ طباطبائی کے نقطہ نظرکی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب امام زمانہ علیہ السلام ظہورکریں گے تو حق کی پیروی کی وجہ سے بہت سے حقائق واضح ہوجائیں گے اورآنحضرت کا ظہوربھی اسی مقصد کے لیے ہوگا۔ علامہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ قرآن کریم نے کئی آیات میں اہل حق کو اس دن کی بشارت دی ہے اورفرماتا ہے کہ ہم نے سابقہ انبیا کو خبردی ہےکہ دنیا کا انجام اہل تقویٰ کے ہاتھوں میں ہوگا اورایک دن ایسا آئے گا کہ جب اللہ وحدہ لاشریک لہ کےعلاوہ کوئی اورمعبود نہیں ہوگا اورسماجی برائیوں کا کہیں نام ونشان نہیں ہوگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام کی احادیث بھی اسی معنی کو بیان کرتی ہیں اوریہ انسانی دور سعادت سے لبریز ہوگا۔

مرحوم مجلسی نے اس مطلب کی وضاحت کرتے ہوئےلکھا ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہورکا دین ایسا دن ہےکہ جب تمام لوگ حقیقت کو سمجھ جائیں گے اوریہ وہی امام علیہ السلام کے ظہورکا دن ہے۔

ظہوراس وقت ہوگا کہ جب زمین ظلم وستم سے بھر گئی ہوگی اوراس کے بعد امام زمانہ علیہ السلام کا ظہورہوگا۔

ہمیں اس مطلب پرتوجہ دینی چاہیےکہ اس حقیقت کےظہورکا وقت مشخص نہیں ہے اورممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایک لمحے میں ظہورکے تمام اسباب فراہم ہوجائیں تاہم لوگوں کا آمادہ ہونا ظہورکا بہترین پیش خیمہ ہے۔

ماخذ: مجله موعود، آبان 1384، شماره 58 

669508

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں