خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Thursday, November 16, 2017 خبر کوڈ : 70257
آیت اللہ جعفر سبحانی:
کوئی مسجد پیش نماز کے بغیر نہیں ہونی چاہئے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا ایک مدرسہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے کہ جس میں مساجد کے پیش نمازوں کی تربیت کی جائے انہوں نے کہا جو دینی طلاب ایک حد تک تعلیم حاصل کرچکے ہیں انہیں مساجد میں کام کرنے کیلئے تربیت حاصل کرنی چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ادارہ اوقاف کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ وقف بہت اہم مسئلہ ہے کہ ہمیشہ اس کی ترویج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا وقف عمل صالح کے مصادیق میں سے ایک ہے اور وقف کی طرف توجہ کرنے والے اور اس کا اہتمام کرنے والے افراد کا خدا کے نزدیک مقام بہت بلند ہے لوگوں کے دلوں میں بھی اس کیلئے احترام ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا وقف کے سلسلے میں لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سارے افراد وقف میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کیا کریں ایسے افراد کی رہنمائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے مساجد میں انجام پانے والے کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کوئی مسجد پیش نماز کے بغیر نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا ایک ایسا مدرسہ قائم کرنے کی ضرورت ہے کہ جس میں پیش نمازوں کی تربیت کی جائے۔

670001

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں