خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Monday, November 20, 2017 خبر کوڈ : 70299
حجۃ الاسلام انصاریان:
شاکرانسان، عالم ملک اورملکوت پراحاطہ رکھتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اس مفسرقرآن کریم نےشکرکو انسان اوراللہ تعالیٰ کے مابین ارتباط کا ذریعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شاکرانسان، عالم ملک اورملکوت پراحاطہ رکھتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مفسرقرآن کریم حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے 19نومبرکو حسینیہ ہدایت میں امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجلس عزاء سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ گناہوں سے اجتناب کے ساتھ انسان کی عبادت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ وحی فقط انبیائےالہی پرنازل ہوتی ہے اوریہ ائمہ اطہارعلیہم السلام پرنازل نہیں ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ائمہ معصومین علیہم السلام کو عالم حقائق سےآگاہ کرنے کےلیے ان اورعالم حقائق کے درمیان نورکا ایک ستون قراردیا ہوا ہےکہ جس کی وجہ سے وہ حقائق عالم سے آگاہ ہوتے ہیں۔

اس مفسرقرآن کریم نے شکرکو انسان اوراللہ تعالیٰ کے درمیان ارتباط کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شکرکرنے والے، بارگاہ الہی کے مقرب بندے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو اس مقام پرفائز ہونےکی اجازت دی ہوئی ہے۔

حجۃ الاسلام انصاریان نےمزید کہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام نےشب عاشور کو اپنی دعا میں اللہ تعالیٰ سےشکرکےمقام کی دعا کی تھی۔ قیامت کے دن شاکرانسانوں کا ایک مخصوص مقام ہوگا، شاکرانسان عالم ملک اورملکوت پرنظررکھتا ہے۔

670566

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں