خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70307
محسن رضائی:
داعش کا فتنہ ہمیشہ کےلیےدفن ہوگیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسیکرٹری نے داعش کےاختتام کے عنوان سےاپنی ایک تحریرمیں لکھا ہےکہ بوکمال کی آزادی کے ساتھ داعش کا فتنہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا ہےکہ جو اسلامی حکومتوں کو تقسیم کےلیے پیدا کیا گیا تھا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسیکرٹری محسن رضائی نے اپنےانسٹاگرام پر داعش کےاختتام کےعنوان سےاپنی ایک تحریرمیں لکھا ہےکہ داعش نے بوکمال میں اپنی زندگی کوجاری رکھنےکے لیے سرتوڑکوشش کی ہے کیونکہ یہ علاقہ اس کے مخفی ہونےکا آخری مقام تھا۔

انہوں نے مزید لکھا ہےکہ داعش نےگزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس نے اس علاقے میں اپنےتحفظ کے لیے کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے، لیکن مزاحمتی فورسزکی کامیابیوں کی وجہ سے اس کا مرکزختم ہوچکا ہے اوریہ علاقہ اس کے ناپاک وجود سے پاک ہوگیا ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نےمزید لکھا ہےکہ بوکمال کی آزادی کے ساتھ فتنہ داعش ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا ہےکہ جو اسلامی حکومتوں کو تقسیم کرنے کے لیے پیدا کیا گیا تھا۔ داعش دفن ہوچکی ہے لیکن مزاحمت اسی طرح طاقت کے ساتھ باقی ہے۔

670903

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سرداربریگیڈئیر غیب پرور:

دشمن، ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنےکےدرپے ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ نےاس مطلب کہ اس وقت دشمن ایک طاقتور میڈیا ایجاد کرکے ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنے کے درپے ہے، ہم سپاہ، بسیج اورعلماء کےدرمیان گہرے تعلقات پراصرار کرتے ہیں اورعلماء کی ہدایات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیتے ہیں۔

منتخب خبریں