خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70311

35بین الاقوامی آرگنائزیشنزکا اقوام متحدہ سے میانمارکےمسلمانوں کےبحران کے حل کا مطالبہ
خبررساں ایجنسی شبستان: ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت 35بین الاقوامی آرگنائزیشنز نےسوموارکے دن اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے نام اپنےایک خط میں مطالبہ کیا ہےکہ میانمارکے مسلمانوں کے قتل عام جیسے بحران کا جائزہ لینےکےلیےایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس خط میں آیا ہےکہ ہم ہیومن رائٹس کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میانمارکے مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔

اس خط میں مزید آیا ہےکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پرمبنی رپورٹس کے پیش نظرہمارا نظریہ ہےکہ اس ملک کی صورتحال کی نگرانی کرنے اوربین الاقوامی تحقیقات کے لیے ایک ٹھوس اورقابل اطمینان اقدام کی ضرورت ہے۔

 انسانی حقوق کی ان تنظیموں نےاپنےخط میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے مطالبہ کیا ہے ایک قرارداد کی منظوری کے ساتھ میانمار میں بشریت کے خلاف مظالم کو فوری طورپربند کیا جائے۔

 بین الاقوامی آرگنائزیشنز کا خط ایسےحالات میں لکھا گیا ہےکہ سلامتی کونسل رواں مہینے کی ابتداء میں چین کی مخالفت کی وجہ سے میانمار کے خلاف ایک قرارداد منظورکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

بین الاقوامی آرگنائزیشنز کے اعداد وشمارکے مطابق شدت پسندی اورتشدد کے نئے دورکےآغاز کے ساتھ بنگلا دیش کی جانب فرار کرنے والے روہینگیائی مسلمانوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔

670907

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں