خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70317

اسپین نےفلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کی امید ظاہرکی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اسپین کے وزیرخارجہ نے امید ظاہرکرتے ہوئےکہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں فلسطینی حکومت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے آناٹولی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ اسپین کے وزیرخارجہ آلفونسو داستیس نےآئندہ چند مہینوں کے دوران فسلطینی حکومت کو تسلیم کرنےکی امید ظاہرکی ہے۔

اسپین نےصلح کی کوششوں کو مضبوط کرنےاورفلسطین اورصہیونی حکومت کی کئی دہائیوں کی کشیدگی کےخاتمے کے لیےیہ اقدام کیا ہے۔

آلفونوس داستیس نے اپنےفلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس چیزکا اظہارکیا ہے۔

فلسطین کے وزیرخارجہ نے فلسطین نیشنل اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ہمراہ میڈرڈ کے دورے پرہیں۔

داسٹیس نےاس پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسپانوی حکومت عرب یونین کے ساتھ ہمہ جہت سمجھوتےکےبعد فلسطینی حکومت کو تسلیم کرلے گی۔

اسپین کے وزیرخارجہ نے مزید کہا ہےکہ یورپی یونین کےساتھ ہم آہنگی اورفلسطین اورصہیونی حکومت کے درمیان امن سمجھوتے کے حصول کی مدد کی غرض سے فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کا اقدام ہونا چاہیے۔

انہوں ںے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اسپین، فلسطین اورصہیونی حکومت کے درمیان موجود بحران کے حل کےلیے دوعلیحدہ علیحدہ ممالک کی تشکیل کےعہدوپیمان کا پابند ہے۔

670909

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سرداربریگیڈئیر غیب پرور:

دشمن، ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنےکےدرپے ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ نےاس مطلب کہ اس وقت دشمن ایک طاقتور میڈیا ایجاد کرکے ایرانی عوام کی زبان میں اسلامی انقلاب کی مٹھاس کو کڑوا کرنے کے درپے ہے، ہم سپاہ، بسیج اورعلماء کےدرمیان گہرے تعلقات پراصرار کرتے ہیں اورعلماء کی ہدایات کو اپنے لیے مشعل راہ قراردیتے ہیں۔

منتخب خبریں