خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70320

عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری کی بیروت میں لبنان کے صدر سے ملاقات
سیاسی: عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری کے صدر سے ملاقات کیلئے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی النشرہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ عرب لیگ جنرل سیکرٹری محمد ابوالغیط لبنان کے صدر میشل عون سے ملاقات کیلئے آج صبح بیروت پہنچے ہیں۔

عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد ابوالغیط سعد حریری کے استعفی کے بعد بیروت میں ہونے والی صورتحال کے پیش نظر لبنان کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مصر میں احمد ابوالغیط کی صدارت میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

عرب لیگ کے اس اقدام پر اس اجلاس میں شریک لبنان کے نمائندے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

لبنان کے بحران کی وجہ سے بین الاقوامی محافل میں لبنان کا موضوع گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے اور عرب و مغربی ممالک اس بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے سعودی عرب میں جاکر اپنے عہدے سے اچانک استعفی دے دیا تھا جس کے خلاف لبنانی حکام نے شدید احتجاج کیا ہے۔

670730

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں