خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70321
آیت اللہ محمد رضا ناصری:
جو شخص خدا کیلئے قدم اٹھائے خدا اس کا مددگار ہوتا ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور معلم اخلاق آیت اللہ ناصری نے مفید علم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا جس علم میں تقوا اور خدا سے تعلق نہ ہو اور اس علم میں دنیاوی اہداف پائے جاتے ہوں وہ علم قابل اعتماد نہیں ہے اور اس میں ترقی و پیشرفت کے مواقع بھی نہیں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نامور عالم دین اور معلم اخلاق نے شہر اصفہان میں مدرسہ علمیہ نرجس خاتون میں اپنے درس اخلاق میں مفید اور فائدہ مند علم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مفید علم وہ ہوتا ہے جو خدا کیلئے ہو "من کان للہ کان اللہ لہ" یعنی جو انسان خدا کیلئے قدم اٹھائے خدا اس کا حامی و مددگار ہوتا ہے۔

انہوں نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا خدا کی خوشنودی کیلئے درس پڑھیں اگر آپ خدا کیلئے پڑھیں گے اور پڑھائیں گے تو یہ چیز آپ کیلئے دنیا اور آخرت میں مفید ہوگی۔

انہوں نے کہا خدا کیلئے علم کا لازمہ تقوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جس علم میں تقوا اور خدا کی خوشنودی نہ ہو اور وہ علم دنیاوی اہداف حاصل کرنے کیلئے حاصل کیا جائے اگرچہ اس علم میں علمی مباحث ہوں لیکن اس علم کو حاصل کرنے والا شخص فاسق و فاجر ہے اور وہ ہرگز قابل اعتماد نہیں ہے۔

670733

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں