خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۸ مهر ۱۳۹۷

السبت ١٠ صفر ١٤٤٠

Saturday, October 20, 2018

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70322
آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی:
آئمہ معصومین(ع) نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تاکید کی
سماجی: ایرانی خبرگان اسمبلی کے رکن نے کہا تمام آئمہ معصومین(ع) نے ہمیشہ اتحاد ووحدت کی تاکید کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی نے گذشتہ روز امام رضا(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے شہر اصفہان میں گفتگو کے دوران اسلامی معاشرے میں اتحاد ووحدت کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین راستہ اتحاد و وحدت کا قیام اور اختلاف سے دوری ہے۔

انہوں نے مزید کہا تمام آئمہ معصومین(ع) نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کے قیام اور تفرقے سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔

آیت اللہ مہدوی نے مزید کہا شیعیان اہل بیت(ع) چونکہ آئمہ معصومین(ع) کی احادیث اور روایات کا مطالعہ کرتے ہیں اس لئے وہ اتحاد ووحدت کے تحفظ کیلئے کوششیں بھی کرتے ہیں کیونکہ پیغمبر اسلام(ص) اور اہل بیت(ع) اتحاد ووحدت کی بہت زیادہ تاکید فرماتے تھے۔

آیت اللہ مہدوی نے کہا آل سعود اس وقت دشمنان اسلام کے دوست ہیں اور ایسی دوستی کا نتیجہ وہابیت بہائیت کی صورت میں ہمارے سامنے ہے دشمن ان فرقوں کے ذریعے اسلام کو بدنام کررہا ہے۔

670511

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں