خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آذر ۱۳۹۶

السبت ٢٨ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Saturday, December 16, 2017

وقت :   Tuesday, November 21, 2017 خبر کوڈ : 70324

تحریک اسلامی نائجیریا کا شیخ زکزاکی کی آزادی کا مطالبہ
بین الاقوامی: تحریک اسلامی نائجیریا نے ایک بار پھر شیخ ابراہیم زکزاکی اور نائجیریا کے دیگر شیعوں کی زندان سے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ ڈیلی پورٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ نائجیریا کی تحریک اسلامی نے اس ملک کے صدر محمد بوجاری سے شیخ ابراہیم زکزاکی اس کی اہلیہ اور اس تحریک کے دیگر کارکنوں کی زندان سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کو 700 دن ہوگئے ہیں انہیں بغیر کسی مقدمے کے جیل میں رکھا گیا ہے جو بہت بڑا ظلم ہے۔

تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما ابراہیم موسی نے بیانیہ صادر کرکے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ اب لوگوں پر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حکومت ابتدا سے ہی تحریک اسلامی کو نابود کرنا چاہتی تھی۔

ابراہیم موسی نے اعلان کیا ہے کہ ہم اب بھی اس انتظار میں ہیں کہ 12 دسمبر 2015 کو نائجیریا میں شیعیان اہل بیت(ع) کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2015 میں نائجیریا کے شہر زاریا میں نائجیرین فوجیوں نے امام بارگاہ بقیۃ اللہ میں مجلس عزا میں شریک شیعیان اہل بیت(ع) پر حملہ کرکے ان کا قتل عام کیا تھا۔

اس حملے میں ہزاروں کی تعداد میں شیعیان اہل بیت(ع) شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

670693

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

منتخب خبریں